23 نومبر 2014 - 15:39
 تکفیری ٹولے اسلامی معاشروں کے حقائق پر نقاب ڈال رہے ہیں: نیویورک کے سنی امام جمعہ

ہمیں تکفیریوں کی ان بنیادی چیزوں پر گفتگو کرنے کی ضرورت ہے جن کو وہ دلیل بنا کر ظلم و ستم کی بساط پھیلا رہے ہیں تاکہ اس گروہ کے ساتھ مقابلہ کر سکیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیویورک کے سنی امام جمعہ ’’محمد العاصی‘‘ نے آج تکفیریت کے خلاف منعقدہ ہوئی عالمی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: میں شکریہ ادا کرتا ہوں ان علماء اور دانشوروں کا جنہوں نے اس اجلاس میں بہترین باتیں پیش کیں۔
میں سب سے پہلے ایک حقیقت کی طرف اشارہ کرنا چاہتا ہوں جو ایک قرآنی حقیقت  ہے اور طول تاریخ میں اس سے صحیح اور غلط استفادہ ہوتا رہا ہے اور وہ حقیقت مسئلہ کفر ہے جب ہم قرآن میں اس حقیقت پر نگاہ دوڑاتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ہم خدا کی نسبت مومن ہیں لیکن طاغوت کی نسبت کافر۔ یعنی قرآن میں اس لفظ کی نسبت ایک خاص مفھوم پایا جاتا ہے۔
دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ تکفیریوں نے اس لفظ سے غلط فائدہ اٹھا کر کتنے جرائم انجام دئے ہیں یہ ایک تاریخی واقعہ ہے۔ لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم کی ایک آیت میں ارشاد ہوتا ہے: کچھ لوگ ایسے تھے جو پیغمر(ص) کی نسبت کفر رکھتے تھے اور انہوں نے چاہا کہ خود کو ہلاک کریں۔ دیکھیے خدا نے کیسے اس آیت میں وضاحت پیش کی ہے۔ یہ وہ لوگ تھے جو اپنے پیغمبروں کی نسبت کافر تھے اور اس طریقے سے وہ چاہتے تھے کہ خود کو ایمان کی دولت سے دور رکھیں اور ہلاک کریں۔ یہ تکفیری بھی ایسے ہی ہیں وہ اس وقت مستضعف لوگوں سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ لیکن اصل بات یہ ہے کہ خدا ان مستضعفین کی مدد کو پہنچتا ہے اور ان ٹولیوں کو ہلاک کرتا ہے۔ لہذا فرق ہے اس شخص کے درمیان جو کفر رکھتا ہے اور جو ظلم کرتا ہے۔
اسی طرح سورہ کھف میں خدا فرماتا ہے: ہمیشہ حق بات کرو۔ اور جو شخص حقیقت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرے خدا فرماتا ہے کہ ہم نے ظالمین کے لیے جہنم کو تیار کر رکھا ہے۔ تکفیری آئے ہیں تاکہ مسلمانوں کے معاشرے میں جو حقائق ہیں ان پر نقاب ڈالیں لہذا تکفیری یعنی وہی ظالم اور ستمکار گروہ۔
ہمیں تکفیریوں کی ان بنیادی چیزوں پر گفتگو کرنے کی ضرورت ہے جن کو وہ دلیل بنا کر ظلم و ستم کی بساط پھیلا رہے ہیں تاکہ اس گروہ کے ساتھ مقابلہ کر سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲